کوالالمپور: جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے کوارٹر فائنل میں اسپین نے پاکستان کو شکست دے دی۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے کوارٹر فائنل میں اسپین نے پاکستان کے خلاف 4-2 سے کامیابی حاصل کی۔
ابتدائی دو کوارٹر مین دونوں ٹیمیں گول نہ کرسکی تاہم تیسرے کوارٹر میں اسپین کی ٹیم نے چار گول کیے۔
پاکستان کی جانب سے شاہد حنان اور خان سفیان نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان اور بیلجیئم کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا، پاکستان بہتر پوائئنٹس کی بنیاد پر سپر 8 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا تھا۔
بیلجیئم کی جانب سے جیک نے میچ کے تیسرے منٹ میں گول اسکور کیا تھا۔
ارباز احمد نے تیز رفتار ڈریگ فلک کے ذریعہ گول اسکور کرکے بیلجیئم کی برتری کا خاتمہ کردیا تھا۔ میچ کے اختتام تک اسکور 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔
یاد رہے کہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم نے ایونٹ کی فیورٹ نیدرلینڈز کے خلاف میچ بھی ڈرا کیا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کو 4-0 سے شکست دی تھی۔