ہاکی ایشیا کپ کے بعد جونیئر ورلڈ کپ کے لیے بھی پاکستانی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ اور جونیئر ورلڈ کپ رواں سال بھارت میں شیڈول ہیں، جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں موجود ہیں۔
آئندہ ماہ ہونے والے ہاکی ایشیا کپ میں قومی ٹیم کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی قومی اسپورٹس ٹیم کو رواں سال بھارت جانے کی اجازت نہیں ملے گی۔
یہ پڑھیں: ’پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی‘
علاوہ ازیں بھارت نے کرکٹ کو بھی داغدار کرنے کی کوشش کی ہے، بھارت نے ڈھاکا میں اے سی سی اجلاس کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت اور بورڈ کا رکن ملکوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں، آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے بھی لابنگ شروع کردی ہے۔
سری لنکا کے بعد اومان نے بھی بھارت کی حمایت کردی ہے، یاد رہے کہ محسن نقوی نے 24 جولائی کو ڈھاکا میں اجلاس بلایا ہے۔