قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف فخر زمان کی شاندار سنچری پر دلچسپ کمنٹ کیا جو وائرل ہوگیا۔
بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا، فخر زمان کی جارحانہ اننگز نے پاکستان کو شاندار کامیابی دلوائی، پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت کیویز کو 21 رنز سے شکست دی۔
پاکستان نے 25.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور جیت کے لیے 94 گیندوں پر 142 رنز درکار تھے لیکن بارش شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا تھا۔
فخر زمان 126 اور بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ فخر زمان کی جارحانہ اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
نیوزی لیںڈ کی جانب سے واحد وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔
View this post on Instagram
فخر زمان کی شاندار اننگز کی سابق و موجودہ کرکٹرز، شائقین کرکٹ کی جانب سے تعریف کی جارہی ہے۔
ایسے میں آل راؤنڈر افتخار احمد نے بھی فخر زمان کی شاندار اننگز کی ویڈیو شیئر کی جس میں فخر زمان کو چھکے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
افتخار احمد نے فخر زمان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’سو بیوٹی فل، سو ایلی گینٹ، جسٹ لوکنگ لائک آ واؤ۔‘
So beautiful, so elegant, just looking like a wow! @FakharZamanLive pic.twitter.com/IOhyaUCWA6
— Iftikhar Ahmad (@IftiMania) November 4, 2023
ان کے کمنٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کہہ رہے ہیں کہ صرف فخر زمان ہی اس طرح کی اننگز کھیل سکتے تھے۔