سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان جسٹس (ریٹائرڈ) ملک محمد قیوم انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ لاہور میں ادا کی جائیگی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج اور سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک محمد قیوم انتقال کرگئے ہیں۔ ان کی رات نیند میں ہی حرکت قلب بند ہوگئی تھی، صبح انہیں اسپتال لے جایا تاہم وہ پہلے ہی انتقال کرچکے تھے۔ ان کے انتقال کی کی تصدیق اہلخانہ نے کردی ہے۔
ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جامع اشرفیہ میں ادا کی جائے گی۔
جسٹس (ر) ملک محمد قیوم لاہور ہائیکورٹ کےسابق جج، سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان کے ساتھ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
ملک قیوم کے بھائی پرویز ملک مسلم لیگ ن کے رہنما تھے اور ایک بھائی ڈاکٹر جاوید اکرم نگراں وزیر صحت پنجاب ہیں۔