اسلام آباد : جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کاحلف اٹھالیا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔
تقریب میں جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھایا، جسٹس یحییٰ آفریدی نےجسٹس منیب سے حلف لیا۔
تقریب میں سپریم کورٹ ججز،لاافسران اور اسٹاف نے شرکت کی تاہم تقریب حلف برداری میں میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے میڈیا کا داخلہ منع کیاگیا جبکہ ، ترجمان سپریم کورٹ نے کہا کہ ہماری جانب سے میڈیا پر کوئی پابندی نہیں۔