جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیوریٹو ریویو کی درخواستیں خارج

قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کر لی

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیوریٹوریویو کی درخواستیں خارج کر دیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے تحریری حکم جاری کر دیا جس میں قرار دیا گیا ہے کہ پاکستان کے فقہ قانون میں کیوریٹوریو کی کوئی گنجائش نہیں لہذٰا جسٹس قاضی فائز کیخلاف کیوریٹوریو واپس لینےکی بنیاد پر خارج کی جاتی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے سینئر جج اور نامزد چیف جسٹس بھی ہیں۔ جسٹس قاضی فائز کو بطور جج سپریم کورٹ ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی نے ریفرنس بھیجا تھا۔ نامزدچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کو کھلی عدالت میں چیلنج کیاتھا۔

سپریم کورٹ نے اکثریتی فیصلے میں صدارتی ریفرنس خارج کر دیا گیا۔ عدالت نےصدارتی ریفرنس کیس فیصلے میں معاملہ تحقیقات کیلئے ایف بی آر بھیجا تھا۔

جسٹس قاضی فائز نے ایف بی آر کو تحقیقات کیلئے معاملہ بھیجنے پر نظرثانی اپیل کی تھی۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے نظرثانی کیس میں ذاتی حیثیت سےدلائل دیئے تھے۔

ریفرنس خارج ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں کیوریٹوریو دائر کیا تھا۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے کیوریٹوریو پر اعتراضات عائد کیے تھے۔ رجسٹرارسپریم کورٹ کےاعتراضات کیخلاف پی ٹی آئی دورمیں اپیل دائرکی گئی۔ موجودہ حکومت نے کیوریٹوریو واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔