جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھالیا

ایڈہاک جج

اسلام آباد : جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھالیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقریب حلف برداری ہوئی۔

تقریب حلف برداری میں جسٹس منصورعلی شاہ سمیت دیگرججز ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، لا افسران اور وکلا و عدالتی اسٹاف بھی شریک ہوئے۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف لیا ، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔

طارق مسعود اور مظہرعالم میاں خیل کوایک سال کیلئے ایڈہاک ججز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، جسٹس(ر)طارق مسعود، جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل سپریم کورٹ کے ججز رہ چکے ہیں۔

وزارت قانون وانصاف نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کانوٹیفکیشن گزشتہ روزجاری کیا تھا۔