کراچی: کے الیکٹرک اور ایف آئی اے نے ناطم آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 450 کلو وزنی کیبلز ہٹا دیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا بتانا ہے کہ ناظم آباد میں کارروائیاں کی گئیں، بجلی چوری میں ملوث 6 مختلف غیرقانونی ہائیڈرنٹس پر مشترکہ کارروائی کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس زیرزمین 95 ملی میٹر کیبل کے ذریعے بجلی چوری کررہے تھے، کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 450 کلو وزنی کیبلز ہٹا دیئے گئے۔
کے الیکٹرک نے ناظم آباد کے علاقے جہانگیر آباد، جلال آباد اور حاجی مرید گوٹھ میں چھ مختلف غیرقانونی ہائیڈرنٹس پر چھاپہ مارا، جہاں غیرقانونی ہائیڈرنٹس اورواٹر مافیا بڑے پیمانے پر بجلی چوری کررہا تھا۔
یہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس بجلی چوری کرتے ہوئے زیر زمین 95 ملی میٹر کیبل سے چلائے جا رہے تھے، اس مہم کے دوران مجموعی طور پر 450 کلوگرام وزنی تاروں کو ہٹایا گیا ان چھ غیر قانونی ہائیڈرنٹس جن سے آخری چھ مہینے میں تقریبا 5 لاکھ یونٹس سے زائد بجلی چوری کی گئی ان پر مجموعی طور پر چھ کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں جو بجلی کی مد میں ادا کیے جانا ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کنڈا ہٹاؤ مہم کے ساتھ صارفین کی آسانی کے لیے سہولت کیمپس کا انعقاد بھی کرتی ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے کمپنی اپنے نیٹ ورک کو محفوظ بنارہی ہے اور لائن لاسز کو کم کرتے صارفین کے مفادات کا تحفظ کر رہی ہے۔