کے الیکٹرک اب تک 23 کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کر چکی ہے، مونس علوی

کے الیکٹرک کیپٹو پاور مونس علوی

کراچی: چیف ایگزیکٹو مونس علوی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اب تک 23 کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹو پاور پر چلنے والی صنعتوں کو گرڈ پر منتقلی کے حوالے سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کی صنعتوں کو قومی گرڈ پر منتقل کرنے کا عمل شروع کیا ہے، اور کراچی الیکٹرک اب تک 23 کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کر چکی ہے۔

مونس علوی نے کہا کراچی الیکٹرک مزید 45 کیپٹو پاور پلانٹس کو گرڈ سے منسلک کرنے پر کام کر رہی ہے، اور کے الیکٹرک کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کرنے میں ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔


’’کے الیکٹرک کا مؤقف ہے جھگڑا کرنے والے معافی مانگیں‘‘ پنجاب چورنگی مکینوں کا بجلی بندش پر احتجاج


انھوں نے کہا کیپٹو پاور کے گرڈ پر منتقل ہونے سے نیشنل گرڈ کو بہت فائدہ ہوگا، ملک میں بجلی کا استعمال جتنا بڑھے گا، اتنے ہی کیپسٹی چارجز کم ہوں گے اور ٹیرف میں کمی ہوگی۔