کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید ہوگی یا نہیں؟ نیپرا سماعت میں فیصلہ محفوظ

نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا

کراچی: نیپرا میں کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید سے متعلق سماعت پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

تصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے چیف فنانشل آفیسرعامرغازیانی کی جانب سے سرمایہ کاری منصوبے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ عامرنے بتایا کہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں500 ملین روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی۔

ادارے کے چیف فنانس آفیسر کا سرمایہ کاری کے سلسلے میں کہنا تھا کہ کے الیکٹرک سال 2030 تک مزید 484 ارب کی سرمایہ کاری کرے گی۔

عامرغازیانی نے کہا کہ کےالیکٹرک سستی توانائی کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ متبادل سستی توانائی سے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچےگا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر صنعتی تنظیموں کی جانب سے اظہار اطمینان کیا گیا تھا اور تجدید کے لیے حمایت کی گئی تھی۔

لانڈھی ایسوسیشن آف ٹریڈ انڈ انڈسٹری (لاٹی) اور کورنگی ایسوسیشن آف ٹریڈ انڈ انڈسٹری (کاٹی) نےنیپرا کو لکھے گئے خطوط میں کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی حمایت کی اور کمپنی کی کارکردگی کو سراہا تھا۔