کراچی : ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ متاثرہ گرڈ اسٹیشنز کو بحال کردیا گیا ہے، این ٹی ڈی سی سے کنکشن میں خلل پیش آنےسےبجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی زیرو ہوگئی،ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے متاثرہ گرڈاسٹیشنزکوبحال کردیاگیاہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک انتظامیہ این ٹی ڈی سی حکام سےرابطے میں ہے، این ٹی ڈی سی سے کنکشن میں خلل پیش آنےسےبجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی،ترجمان
ذرایع کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے کے الیکٹرک کی شہرمیں فراہمی متاثر ہوئی تاہم کے الیکٹرک کو فوری طور پر جھمپیر سے ایمرجنسی میں بجلی کی فراہمی کردی گئی ہے۔
خیال رہے کے الیکٹرک کی ایکسٹراہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی تھی ، جس کے باعث شہر کے کئی علاقوں کی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے.
متاثرہ علاقوں میں نارتھ کراچی، سرجانی،بفرزون،نارتھ ناظم آباد ، ملیر،لیاقت آباد،ایف بی ایریا،اورنگی شامل ہیں۔