کراچی کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کے الیکٹرک

کراچی: کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے جس پر نیپرا کی جانب سے سماعت 29 اگست کو ہوگی۔

درخواست منظور ہوئی تو کے ای صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ کا بوجھ پڑے گا۔

نیپرا مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے، کے ای کے لیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی جاچکی ہے۔

نیپرا نے گزشتہ روز 2 ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے نوٹیفکیشن بی جاری کیا تھا۔

مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی جبکہ جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 17 یسے مہنگی کی گئی۔

واضح رہے کہ مئی، جون ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ اکتوبر، نومبر 2024 کے بلز میں وصول ہوگا۔