کے الیکٹرک نے کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑلی

بجلی چوروں کے خلاف ایکشن کے نتائج منظرعام پر آگئے

کراچی : کے الیکٹرک نے بجلی چوری کے خلاف آپریشن میں کروڑوں روپے کی بجلی کی چوری پکڑلی، 5 ہائیڈرنٹس بجلی کے ساڑھے 3لاکھ یونٹس اور پانی کی چوری میں ملوث تھے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کا شہر بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے ، بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران کروڑوں روپے کی بجلی کی چوری پکڑی گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ ناظم آباد میں 5 غیر قانونی ہائیڈرنس پر کے الیکٹرک، کے ڈبلیو ایس بی اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا ، ہائیڈرنٹس بجلی کے ساڑھے تین لاکھ یونٹس کی چوری کے ساتھ پانی کی چوری میں ملوث تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے غیر قانونی کنکشنز منقطع کردیئے گیے ہیں اور رینجرز نے پانچوں غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار کر دیا ہے۔