بل دینے والے صارفین کو طویل لوڈشیڈنک کی سزا، کے الیکٹرک کا موقف سامنے آگیا

بجلی بل پاکستان پوسٹ

کراچی : بل دینے والے بجلی صارفین کے لیے طویل لوڈشیڈنک پر جاری شو کاز نوٹس پر کے الیکٹرک کا موقف سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان نے بل دینے والے بجلی صارفین کے لیے طویل لوڈشیڈنک پر نیپرا کی جانب سے جاری شو کاز نوٹس ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیپرا اتھارٹی کی جانب سے موصول ہونے والے شو کاز نوٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نوٹس کے مکمل جائزے کے بعد نیپرا اتھارٹی کے مقررہ کردہ وقت کے تحت اپنا جواب جمع کروائیں گے۔

یاد رہے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے بل اداکرنے والے صارفین کیلئے طویل لوڈشیڈنگ پر کے ای کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں : بل ادا کرنے والے صارفین کیلئے طویل لوڈشیڈنگ ، کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری

جس میں کہا گیا تھ کہ کے الیکٹرک ٹرانسفارمر کی بجائے فیڈرلیول پر لوڈشیڈنگ کررہی ہے، کے ای نے ایک دن میں کئی گھنٹے فیڈرز لیول پرلوڈشیڈنگ کی اور ڈیفالٹرز کی وجہ سے بل ادا کرنے والے صارفین کو بھی سزادی گئی۔

شوکاز نوٹس میں کہنا تھا کہ نیپرا اس معاملے پر 2022 تا 2024 کے ای کو متعدد خطوط لکھے، کے ای بدستور ٹرانسفارمر لیول پر لوڈشیڈنگ نہیں کررہی، کے ای کے اقدامات کےباعث بل اداکرنیوالے صارفین لوڈشیڈنگ برداشت کررہے ہیں