کراچی: شہر قائد کے علاقےگارڈن میں بچے کو کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے پر کے الیکٹرک ترجمان کا ردعمل آ گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں بچے کو کرنٹ لگنے کے افسوسناک واقعے پر اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کے۔ الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ کرنٹ لگنے کے واقعے سے کے۔ الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر کو کوئی تعلق نہیں اور یوٹیلیٹی کی تنصیبات محفوظ حالت میں ہیں۔
کے الیکٹرک ترجمان نے کہا کہ حادثہ اسٹریٹ لائٹ پول سے کرنٹ لگنے کے باعث پیش آیا، جو کے الیکٹرک دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
کے۔ الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق صارفین مون سون کے موسم میں احتیاطی تدابیرکے طور پر کے۔ الیکٹرک انفرا اسٹرکچر سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔
کراچی میں بچے کو بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ گیا
ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی سے متعلق ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہمارے کال سینٹر 118 پر کال کریں۔
صارفین بجلی سے متعلق شکایت ایس ایم ایس سروس 8119، کے ای لائیو اَیپ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، اور واٹس ایپ سیلف سروس پورٹل 24/7پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ کے قریب بارش کے دوران حیدرآباد سے آنے والے بچے کو بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ گیا تھا جسے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو بچایا۔