نعیمہ بٹ نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

نعیمہ بٹ

اداکارہ نعیمہ بٹ کی ساتھی اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں فہد مصطفیٰ کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آئندہ مت کہنا کہ بیچ میں مت بولیں، بائے۔‘

نعیمہ بٹ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ) کا کردار نبھا رہے ہیں اور نعیمہ بٹ ان کی بھابھی (رباب) کے کردار میں جلوہ گر ہیں۔

’کبھی میں کبھی تم‘ کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے، اس کی ہدایات بدر محمود دی ہیں جب کہ اسے فہد مصطفیٰ کے ہمراہ ڈاکٹر علی کاظمی نے پروڈیوس کیا ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر، اداکار فہد مصطفی، عمادعرفانی، سینیئر اداکار جاوید شیخ، بشری انصاری، مایا خان، زینب مظہر، نعیمہ بٹ اور دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی شرجینا اور مصطفی کے گرد گھومتی ہے، شرجینا شادی سے چند دن پہلے اپنی منگنی ٹوٹنے کے بعد اپنے سابقہ منگیتر کے چھوٹے بھائی مصطفی سے شادی کر لیتی ہیں۔

 مصطفی ایک لا پروا شخص ہے، لیکن شرجینا کی محبت اور توجہ اسے آہستہ آہستہ ذمہ دار بنا دیتی ہے۔

اب تک زیادہ تر ناظرین نے اظہار کیا کہ وہ اس ڈرامے کی سادہ اور حقیقت پسندانہ کہانی کی وجہ سے اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔