سلمان خان کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!

سلمان خان کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وہ عنقریب نامور ڈائریکٹر کبیر خان کے ساتھ ایک اور فلم میں کام کرنے والے ہیں۔

سلمان خان اور کبیر خان بھارتی سینما انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی وجہ جوڑی ہے۔ دونوں نے مل کر ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’بجرنگی بھائی‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے ان کے نئے پروجیکٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

بالی وڈ ہنگامہ نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا کہ کبیر خان نے اپنے دل کے بہت قریب ایک اسکرپٹ سلمان خان کے ساتھ شہیر کی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں اس پروجیکٹ کیلیے سُپر اسٹار کے سوا کوئی بھی ٹھیک نہیں رہے گا۔

متعلقہ: سلمان خان نے فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ ناکام ہونے کی اصل وجہ بتا دی

فلم دائرٹیکر کو بہت سے لوگوں نے تجویز دی کہ وہ کسی اور اداکار کو موقع دیں لیکن انہوں نے  صاف انکار کر دیا۔ وہ کہتے ہیں سلمان خان میری پہلی اور آخری پسند ہیں۔

کبیر خان حالیہ دنوں میں سلمان خان سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں جبکہ مزید بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق سلمان خان بھی کبیر خان کے پروجیکٹ کیلیے پُرجوش ہیں۔ فلم کا عنوان ’ببر شیر‘ بتایا جا رہا ہے۔ اگر سلمان خان اس کیلیے راضی ہو جاتے ہیں تو یہ کبیر خان کے ساتھ ان کا چوتھا پروجیکٹ ہوگا۔

سلمان خان اور کبیر خان نے نومبر اور دسمبر 2023 میں ملاقاتوں کے درمیان اسکرپٹ پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ڈائریکٹر نے سُپر اسٹار سے وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ جنوری 2024 میں مکمل اسکرپٹ کے ساتھ دوبارہ ملاقات کریں گے۔ پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کیلیے اگلے 45 دن اہم ہیں۔