قیصر نظامانی کا اہلیہ فضیلہ قاضی کے لیے جذباتی پیغام

قیصر نظامانی

اداکار قیصر نظامانی نے اہلیہ فضیلہ قاضی کے لیے دل چھو لینے والا پیغام شیئر کردیا۔

سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی کو فنکارانہ خدمات پر حکومت کی جانب سے ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو وہ 23 مارچ 2026 کو وصول کریں گی۔

قیصر نظامانی نے لکھا کہ آج آپ کو آپ کا حق مل گیا۔ آپ صرف میری بیوی نہیں، بلکہ ایک سپراسٹار ہیں۔

اداکار نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کے لیے باعث فخر سہی لیکن میرے لیے یہ ایک جدوجہد کی کہانی ہے۔

ادکار نے مزید لکھا کہ میں فضیلہ کے کیریئر کے دوران انتھک محنت اور اپنے کام سے والہانہ لگاؤ کا عینی شاہد ہوں۔

یہ پڑھیں: ایوارڈ نہ ملنے کا شکوہ کرنے والی فضیلہ قاضی کو بھی سول اعزاز دینے کا اعلان

انہوں نے مزید لکھا کہ یہی وجہ ہے کہ میں اس ایوارڈ کی اہمیت سب سے زیادہ جانتا ہوں اور اپنی بیوی فضیلہ قاضی کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے فضیلہ قاضی، سویرا ندیم، حدیقہ کیانی سمیت دیگر چند اداکاراؤں کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔