بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ایک کردار کے لیے ہدایت کار کرن جوہر سے لڑیں تھیں۔
بالی ووڈ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان نے ’راہول‘، کاجول نے ’انجلی‘ اور رانی مکھرجی نے ’ٹینا‘ کا کردار نبھایا تھا، فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی اور فلم کو متعدد ایوارڈز بھی دیے گئے۔
1999 میں کچھ کچھ ہوتا ہے کے لیے بہترین اداکار اور اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ شاہ رخ اور کاجول کو دیا گیا جبکہ سلمان خان اور رانی مکھرجی کو بطور معاون اداکار فلم فیئر ایوارڈ ملے۔
تاہم اب کاجول نے انکشاف ہے کہ میں کچھ کچھ ہوتا ہے کی شوٹنگ کے دوران وہ کرن جوہر سے لڑی تھی کیونکہ میں رانی مکھرجی کا کردار ’ٹینا‘ ادا کرنا چاہتی تھیں لیکن کرن جوہر نے کہا کہ نہیں آپ انجلی کا کردار ادا کرو گی۔
اداکارہ نے بتایا کہ لڑائی کے دوران کرن جوہر نے مجھے ’شٹ اپ‘ کہا لیکن پھر بھی میں 45 منٹ تک ان سے لڑتی رہی تاہم وہ نہیں مانے اور میں نے انجلی کا ہی کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ کچھ کچھ ہوتا ہے میں انجلی اور راہول بہترین دوست تھے، انجلی کو راہول سے محبت کا علم اس وقت ہوتا ہے جب کالج میں نئی لڑکی ٹینا کی آمد ہوتی ہے اور راہول ٹینا سے محبت کرنے لگتے ہیں بعد میں ان کی شادی ہوجاتی ہے، انجلی کالج چھوڑ کر چلی جاتی ہیں اور ٹینا کی موت کے بعد انجلی کی دوبارہ آمد ہوتی ہے اور ان کی راہول سے شادی ہوجاتی ہے۔