بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول کی سوشل میڈیا سے بریک لینے کی اہم وجہ سامنے آگئی ہے۔
گزشتہ روز فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’مجھے زندگی کی مشکل ترین آزمائش کا سامنا ہے‘۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے اپنے اکاؤنٹ سے تمام تصاویر بھی غائب کردیں تھی جس کے بعد انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی ساتھ ہی ان کے مداحوں نے من گھڑت کہانیاں بنانی شروع کردی۔
تاہم اب اداکارہ کوجول کے اس اقدام کی وجہ سامنے آگئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے انسٹاگرام سے غائب تصاویر بھی واپس لے آئیں ہیں۔
کاجول کے مداحوں کے لیے بُری خبر
اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا بریک ’ سی ٹرائل‘ کو فروغ دینے کے لیے ایک چال چلی تھی جس میں وہ کامیاب بھی ہوگئیں ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ سے مداحوں کو حیرت میں مبتلہ کرنے کے بعد کاجول نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی سیریز ’دی ٹرائل ’کا پوسٹر شیئر کردیا۔
View this post on Instagram
کاجول نے دی ٹرائل کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آزمائش جتنی سخت ہوگی، آپکو اپنی جیت حاصل کرنے کے لیے اتنی ہی محنت کرنی پڑے گی ۔
کیپشن میں اداکارہ نے مزید لکھا کہ میرے کورٹ روم ڈرامہ ‘ دی ٹرائل ‘ اسپیشل پیار، قانون، دھوکا کا ٹریلر 12 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔