کاجول نے خوبصورتی سے متعلق راز کی بات بتا دی

کاجول اپنے کیریئر کی پہلی ڈراؤنی فلم ’ماں‘ کا حصہ بن گئیں

ممبئی: بالی وڈ کی مقبول اداکارہ کاجول نے اپنی خوبصورتی سے متعلق راز کی بات بتا کر سرجری کے الزام کا جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول نے حال ہی میں فلم انڈسٹری میں ابتدائی سالوں کے دوران ایک غیر روایتی اداکارہ کہلائے جانے کے بارے میں بات کی۔ بہت سے لوگ انہیں ’سانولی‘، ’موٹی‘ یا ہر وقت عینک لگانے پر تنقید کرتے ہیں جس کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کاجول نے بتایا کہ جب میں نے انڈسٹری میں پہلی بار کام کرنا شروع کیا تو الزامات لگے کہ میں سانولی ہوں، موٹی ہوں اور ہر وقت عینک لگاتی ہوں، میں نے ان باتوں کی پرواہ نہیں کی کیونکہ میں جانتی تھی کہ ذہن کو ٹھنڈا رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے جلد کو بہتر کرنے کے لیے کوئی سرجری نہیں کروائی بلکہ میں روز سورج کی روشنی میں بیٹھتی ہوں، جب دھوپ میں کام نہیں کرتی تو خوبصورتی میں کمی آتی ہے۔