اداکارہ کاجول نے قہقہوں کے عالمی دن پر دلچسپ ویڈیو شیئر کردی

بھارتی اداکارہ کاجول نے قہقہوں کے عالمی دن پر اپنے مداحوں کو ہنسانے کے لیے اپنی ہی ویڈیو شیئر کردی۔

بالی ووڈ اداکار اپنی شوخی اداؤں اور منفرد انداز کے سبب صرف بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستانی مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں اور وہ ہر وقت ہنستی مسکراتی ہی پائی جاتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kajol Devgan (@kajol)

اداکارہ کاجول نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں ان کی مختلف ویڈیوز کلپس شامل ہیں، ویڈیو میں اداکارہ بہت سے موقعے پر گرتی ہوئیں نظر آرہی ہیں۔

ساتھ ہی کبھی خوشی کبھی غم، دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور یہ دل لگی جیسی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کاجول  نے قہقہوں کے عالمی دن کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

واضح رہے کہ کاجول کو آخری بار فلم ’دی ٹرائل‘ میں دیکھا گیا تھا، جو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوئی تھی، وہ اگلی فلم ’دو پتی‘ میں نظر آئیں گی، جس میں کریتی سینن بھی ہیں۔