امریکی صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی جگہ حصہ لینے والی ڈیموکریٹک امیدوار کملاہیرس نے ٹم ویلز کو اپنا نائب مقرر کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کملاہیرس نے ریاست منی سوٹا کے گورنر کو اپنا نائب نامزد کیا ہے، ٹم ویلز صدارتی امیدوار کملاہیرس کی فہرست میں شامل تھے، ٹم ویلز نے جولائی کے آخر میں ایک انٹرویو کے دوران کملاہیرس کو منتخب کرنے پر تنقید بھی کی تھی۔
کملاہیرس کا کہنا تھا کہ ٹم ویلز سے ایک گورنر، ایک کوچ، ایک استاد اور تجربہ کار شخص کے طور پر بہت کچھ سیکھا ہے۔
امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکی صدارتی امیدوار ٹرمپ کی جانب سے ٹم ویلز پر تنقید کی گئی ہے اور انھیں بنیاد پرست قراردیا گیا ہے۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹم ویلزایک لبرل انتہاپسند ہیں، ان کا انتخاب امریکا کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا۔