شعیب اختر نے قومی ٹیم اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو ان کی انگریزی کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر کامران اکمل نے سابق فاسٹ بولر کو کرارا جواب دے ڈالا۔
سابق قومی وکٹ کیپر بیٹر اور پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کامران اکمل نے شعیب اختر کی تنقید کے جواب میں کہا کہ جتنے اشتہار بابر اعظم کرتے ہیں شعیب بھائی اتنے تو آپ نے کیے بھی نہیں ہوں گے۔
کامران اکمل نے مزید کہا کہ بابر اعظم بابر تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ان کا اصل کام کرکٹ کھیلنا ہے دنیا ان کو مانتی ہے اور وہ اس وقت عالمی نمبر ایک کھلاڑی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مقامی ٹی وی چینل کو ایک حالیہ انٹرویو میں قومی کپتان بابر اعظم کی کمیونیکیشن اسکلز پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ کرکٹ کھیلنا ایک کام ہے اور میڈیا کو سنبھالنا دوسرا کام۔
یہ بھی پڑھیں: ندا ڈار نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کر دی
ان کا کہنا تھا کہ میں کھلے عام کہنا چاہتا ہوں کہ بابر اعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برینڈ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ اس لیے بڑا برانڈ نہیں بن سکے کیونکہ وہ بول نہیں سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف برانڈز کے اشتہارات کے لیے موجودہ دور کے کرکٹرز پر سابق کرکٹرز کو ترجیح دی جاتی ہے۔