کامران اکمل نے اوڈین اسمتھ کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیئے

کامران اکمل

پی ایس ایل 8 کے گزشتہ روز کھیلے گئے ایک اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو ہرا دیا۔

گزشتہ روز کے میچ کے بعد نہ صرف کوئٹہ میچ جیت کر کراچی کنگز کی امیدوں پر پانی پھیرا بلکہ گلیڈیئٹرز کے پلے آف مرحلے میں جانے کی امید بھی جگا دی۔

تاہم گزشتہ روز کے میچ میں اوڈین سمتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہ نہیں تھے، انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کا آخری اوور کرانے آئے، اوڈین سمتھ کے اوور کی شروع کی تین گیندوں پر ہی دو چوکے لگے اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین گیندیں پہلے ہی یہ میچ دو وکٹوں سے جیت لیا۔

اوڈین سمتھ گزشتہ روز  ٹوئٹر پر ٹرینڈز بھی کررہے تھے، تاہم سابق کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک میچ میں شکست کے بعد پریشر میں کھیل رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کپتان سرفراز کوشش کررہے ہیں خود اپنی بیٹنگ آڈر تبدیل کرتے رہیں ہیں، لیکن کل کے میچ میں ایسا لگا کہ ایک ٹیم کھیل رہی تھی۔

سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ اوڈین اسمتھ کی مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ اسے آل راؤنڈر لیا ہوا ہے یا بولنگ آل راؤنڈر لیا ہے، اگر آل راؤنڈر پر وہ ہیں کھیل رہے تھے تو پھر انہیں ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے، انکی جگہ ایک بہترین آل راؤنڈر پلئیر کو ہونا چاہیے تھا۔