پاکستان کرکٹ ٹیم کو کس چیز کی اشد ضرورت ہے؟ کامران اکمل نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت شکستوں کے بھنور میں ہے ایسے میں سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بتایا ہے کہ قومی ٹیم کو اس وقت کس چیز کی اشد ضرورت ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناکامیوں کا سفر جو گزشتہ سال ایشیا کپ سے شروع ہوا تھا وہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد دراز ہوتا ہوا دورہ آسٹریلیا میں وائٹ واش اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

ایسے وقت میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کے لیے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو اس وقت اچھی قیادت اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے بطور وزیراعلیٰ کم وقت میں بہت بڑے کام کیے اور محسن نقوی کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ میں بہتری کی امید ہے۔