پشاور: خیبر پختونخوا پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اہم رہنماؤں کو چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتار کر لیا، ان کے گھر پر اشتہاری کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتاری کے دوران کامران بنگش نے مزاحمت بھی کی۔ ملزم کو تھانہ چمکنی منتقل کر دیا گیا۔
کامران بنگش پر 9 مئی کو ریڈیو پاکستان اور الیکشن کمیشن پر حملے سمیت 3 مقدمات درج ہیں۔
پولیس نے نائب صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا انور زیب خان کو بھی گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی سابق ایم این اے ارباب شیر علی، فضل الہٰی اور عرفان سلیم کے گھر پر بھی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے گئے۔