کامران غلام کی ڈیبیو ٹیسٹ پر شاندار سنچری

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے کامران غلام نے تاریخ رقم کرتے ہوئے سنچری بنا ڈالی۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں اسٹار بلے باز بابر اعظم کو آرام دے کر ان کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے کامران غلام کو موقع دیا گیا اور اپنا انتخاب انہوں نے درست ثابت کر دیا۔

اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں کامران غلام نے سنچری بنا لی اور اپنے ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 13 ویں پاکستانی بلے باز بن گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

کامران غلام سے قبل پاکستان کی جانب سے خالد اسد اللہ، جاوید میانداد، سلیم ملک، محمد وسیم، اظہر محمود، علی نقوی، یونس خان، توفیق عمر، یاسر حمید، فواد عالم، عمر اکمل اور عابد علی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

انہوں نے اپنی سنچری 195 گیندوں پر مکمل کی جس میں ایک چھکا اور نو چوکے شامل ہیں۔ سنچری کی تکمیل کامران غلام نے چوکا لگا کر کی۔ یہ 5 سال بعد کسی پاکستانی بیٹر کی ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

 

کامران غلام کی یہ اننگ اس لحاظ سے بھی قابل تعریف ہے کہ وہ انتہائی مشکل صورتحال میں بیٹنگ کے لیے کریز پر آئے تھے۔ انہوں نے جب کریز سنبھالی تو پاکستان کی 19 رنز پر دو وکٹیں گر چکی تھیں۔ ایسے میں انہوں نے صائم ایوب کے ساتھ مل کر 139 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم کر کے قومی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔