پاکستان کا دورہ چھوڑنے والے کین ولیمسن آئی پی ایل سے بھی باہر ہو گئے۔
پاکستان اپریل میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔ دورے کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ریگولر کپتان کے نہ آنے پر ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کے سپرد کی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں اس کے اسٹار کھلاڑی شامل نہیں ہیں۔ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی کے مستقل کھلاڑیوں کو ملک کی نمائندی کے بجائے آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی ہے جس کے باعث ریگولر کپتان کین ولیمسن سمیت ٹم ساؤدی، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ڈیوون کونووے، فن ایلن، مائیکل بریسویل اور لوکی فرگوسن ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ بھی پاکستان میں ٹی 20 میچز کے دوران آرام کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے کئی سینئرز کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان پر آئی پی ایل کو ترجیح دی جس میں مستقل کپتان کین ولیمسن بھی شامل تھے۔
Big blow to Gujarat Titans as Kane Williamson has been ruled out of the IPL 2023 due to the knee injury #Breaking @sports_tak
— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) April 1, 2023
کین ولیمسن گزشتہ روز آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے اور اب اطلاعات یہی ہیں کہ وہ پورے سیزن کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔