کنزہ ہاشمی کے لندن میں سیر سپاٹے کی تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی لندن میں سیر سپاٹون کی تصاویر شیئر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لوکیشن آپشن میں بتایا کہ وہ ان دنوں لندن میں موجود ہیں، تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنزہ ہاشمی لندن کے سڑکوں پر لطف اندوز ہورہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

اداکارہ نے تصاویر میں سیاہ ٹی شرٹ اور سیاہ جینز زیب تن کی گئی ہے جبکہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ’ ہر چیز میں خوشیاں‘۔

کنزہ ہاشمی نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جنہیں ہزاروں صارفین کی جانب سے پسند کیا اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔