کراچی کے علاقے لسبیلہ چوک میں سیوریج لائن دھماکے کے 26 گھنٹے بعد نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کوریئر کمپنی کا ملازم اریب دھماکے کے بعد سے لاپتا تھا جس کی لاش ملبے سے 26 گھنٹے کے بعد برآمد کی گئی ہے۔
اریب کے والد رکشہ چلاتے ہیں جبکہ وہ دکان سے چینج لینے کے سلسلے میں گیا تھا اور دھماکا ہوگیا۔
لاپتہ نوجوان کے چچا سلمان نے بتایا تھا کہ 22 سالہ اریب سیوریج لائن میں دھماکے کے وقت دکان سے چینج لینے کیلئے گیا تھا، واقعے کے بعد سے اب تک اریب لاپتہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے لسبیلہ چوک پر نالے میں گیس بھرنے سے زوردار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
سیوریج لائن دھماکے میں زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔