باپ کے ڈانٹنے پر اکلوتے بچے نے خودکشی کرلی

کراچی : باپ کے ڈانٹنے پر دلبرداشتہ ہو کر 13 سالہ بچے نے خودکشی کر لی، والد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بیٹے کو کھیلنے پر ڈانٹا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں باپ کے ڈانٹنے پر 13 سالہ بچے نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی بچے کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے، والد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بیٹے کو کھیلنے پر ڈانٹا تھا، جس پر وہ دلبرداشتہ ہو کر چھت پر گیا اور گلے میں پھندال لگا کر خود کشی کر لی۔

متوفی بچے کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ احمد کے والدین نے بتایا کہ وہ حساس طبیعت کا تھا اور ڈانٹ پڑنے پر اتنا دلبرداشتہ ہوا کہ اس نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی تاہم پولیس نے واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔