کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے اطراف پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا، گھرگھرتلاشی اوراسنیپ چیکنگ کے دوران پندرہ سے زائد مشکوک افراد کوحراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے چارملزمان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول بمع گولیاں اور آدھا کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔
دوسری جانب سولجر بازار پولیس نے دو ملزمان گرفتارکر کے ان کے قبضے سے دو پستول برآمد کیے۔
ادھرخمیسو گوٹھ نیو کراچی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کراچی: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
یاد رہے کہ گزشتہ روز شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔
کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان گرفتار
واضح رہے کہ دو روز قبل انسداد دہشت گردی فورس(سی ٹی ڈی) نے کیپری سنیما کے قریب آپریشن کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر غیاث احمد کو گرفتار کیا تھا۔