کراچی: ریس لگاتی 2 گاڑیوں کی 3 موٹر سائیکلوں کو ٹکر، خاتون سمیت 5افراد زخمی

کراچی حادثہ

کراچی : ریس لگاتی 2 گاڑیوں کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آباد سخی حسن چورنگی کے قریب ریس لگاتی دو گاڑیوں نے تین موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔

جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، پولیس ایک گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسری گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔