کراچی: خاتون کے قتل ، بینک ڈکیتی اور راہزنی میں ملوث 5 ڈاکو گرفتار

کراچی ڈاکو گرفتار

کراچی: خاتون کے قتل ، بینک ڈکیتی اورراہزنی مین ملوث 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خاتون کےقتل اوربیرون ملک سےآنے والوں کولوٹنے بینک ڈکیتی اورراہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان قائد آباد کے قریب پولیس مقابلہ پکڑے گئے۔

ایس اسی پی ملیر نے بتایا کہ پولیس نے فائرنگ کےتبادلے کے بعدپانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔

ایس اسی پی ملیر کا کہنا تھا کہ ملزمان سےاسلحہ اوردیگرسامان برآمدہوا، ملزمان میں عمران،خادم،فیضان،عابد اورعبدالجبار شامل ہیں۔

ملزمان نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے تاہم ملزمان کے دو مفرور ساتھیوں کی تلاش جارہی ہے۔

دوسری جانب بفر زون میں پولیس نےایک ملزم کو گرفتارکرکےاسلحہ،تین موبائل فون اورموٹرسائیکل برآمد کرلی ملزم کےدوساتھی فرار ہو گئے۔