کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور ڈرگ روڈ پر 63 رہائشی عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا گیا۔
کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کے سروے کے بعد مخدوش عمارتوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، انتظامیہ کے مطابق گلستان جوہر بلاک 19 میں سب سے زیادہ 12 عمارتیں مخدوش ہیں۔
گلستان جوہر بلاک 12 میں 5 رہائشی پروجیکٹ خطرناک قرار دیے گئے ہیں، بلاک 13 میں 6، بلاک 14 میں دو رہائشی پروجیکٹ مخدوش قرار دیے گئے ہیں۔
یہ پڑھیں: کراچی کی 68 عمارتیں انتہائی مخدوش قرار، خالی کرا کے منہدم کرنے کا فیصلہ
بلاک 9 گلستان جوہر میں ایک رہائشی پروجیکٹ فہرست میں شامل ہے، بلاک 17 میں 6 اور بلاک 18 میں 5 پراجیکٹ مخدوش ہیں۔
گلستان جوہر بلاک 20 میں 4 رہائشی بلاک کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے، ڈرگ روڈ میں 19 رہائشی عمارتیں مخدوش ہیں۔
ترجمان کنٹونمنٹ بورڈ فیصل کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد اسٹرکچر انجینئر سے معائنہ کرواکر 7 روز میں رپورٹ جمع کروائیں، کنٹونمنٹ بورڈ نے خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو فوری خالی کروانے کا حکم دیا ہے۔