کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے بیگ سے کپڑوں میں چھپائے گئے دودستی بم بھی آمد ہوئے۔
سندھ حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ لیاری کے علاقے بغدادی سلاٹرہاؤس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا، ملزمان کا تعلق گینگ وار غفار زکری گروپ سے ہے۔
کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ اور سرچ آپریشن، 13 ملزمان گرفتار
بہادرآباد پولیس نے بنگلوں میں وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد گروہ کا سرغنہ اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزم نے بتایا کہ گروہ کی کمانڈ ایک عورت کرتی ہے۔
محمودآباد میں ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کے مقابلہ کے بعد دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے، ملزمان سے اسلحہ، چھیناہوا سامان اور موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی۔