کراچی : 14 سالہ لڑکے کی خودکشی ، مرنے سے قبل ویڈیو پیغام موبائل فونز ریکارڈ

کراچی لڑکے خودکشی

کراچی : بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں چودہ سالہ لڑکے نے والد کے پستول سے خود کو گولی مارلی اور مرنے سے قبل اپنا ویڈیو پیغام بھی موبائل فونز پر ریکارڈ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں چودہ سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکے نے اپنے والد کے پستول سے خود کوگولی ماری، خودکشی کے وقت لڑکا گھر پر اکیلا تھا اور مرنے سے قبل اپنا ویڈیو پیغام بھی موبائل فونز پر ریکارڈ کیا تھا۔

پولیس نے ضابطہ کارر وائی کیلئےلاش کواسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں : کراچی : 12 سالہ لڑکے کی پراسرار موت، پھندا لگی لاش ملی

اتحاد ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا جو کہ متوفی کے والد کا بتایا جاتا ہے تاہم اس حوالے سے پولیس جائے وقوعہ سے مزید شواہد اور معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

یاد رہے کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں ایک مکان سے 12 سالہ لڑکے کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی تھی ، متوفی کے بھائی کا کہنا تھا کہ اس نے مجھ سے کبھی کسی پریشانی کا ذکر نہیں کیا۔