کراچی: 16سالہ کار واش مزدور پر بہیمانہ تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی: شرافی گوٹھ میں کار واش پر مزدوری کرنے والے کم عمر لڑکے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم نے کار واش پر مزدورری کرنے والے 16 سال کے شاہد پر بری طرح تشدد کیا تھا، گرفتار ملزم کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔

سعید غنی کا بھائی فرحان غنی ساتھیوں سمیت گرفتار، مقدمہ درج

پولیس نے بتایا کہ ملزم غلام رسول کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، ملزم علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے میں بھی ملوث رہا ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ غلام رسول کے علاوہ واقعے میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

https://urdu.arynews.tv/manga-mandi-2-brothers-brutally-tortured/