کراچی میں موسم تبدیل ہوتے ہی فضائی معیار انتہائی خراب

کراچی فضائی معیار

کراچی: شہر قائد موسم کی تبدیلی سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا، شہرکی ہوا میں آلودگی کی شرح 168 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی، ماہرین نے شہریون کو ماسک استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کےموسم میں تبدیلی کے آثار نمایاں ہونے لگے اور موسم تبدیل ہوتے ہی فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ہوگیا۔

شہر کی فضا میں آلودگی کی شرح 168 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی، ۔ ائیر کوالٹی انڈکس کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 32 فیصد ہے.

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی خنکی محسوس کی جانی لگی ہے تاہم دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا اور زیادہ سے زیادہ 36 سے 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ شام ہوتے ہی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگا۔

ماہرین ائیرکوالٹی انڈکس کا کہنا ہے کہ سو سے دو سو تک پرٹیکیولیٹ میٹر انسانی صحت کیلئے مضر ہے، شہری غیرضروری باہر نہ نکلیں اور گھروں سے نکلتے ہوئے ماسک استعمال کریں اور گھر کی کھڑکیوں کو کُھلا نہ رکھیں۔

لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر ہے ، لاہور میں سموگ خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ،جس سے شہری بری طرح متاثر ہونے لگے ہیں، شہریوں کی آنکھیں خراب اور سانس لینے میں دشواری سمیت دیگر بیماریوں کا سامنا ہے۔

دوسری جانب ملک کے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر، لہہ میں درجہ حرارت منفی دو اور اسکردو میں منفی ایک ڈگری تک گرگیا ہے ، محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر با رش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ کراچی، کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔