کراچی میں کل اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کا اعلان

کراچی اسکول

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ نے کراچی میں کل اسکول کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی سندھ کے چیئرمین سید طارق شاہ کا کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ اسکولز کراچی میں کل بروز جمعہ 22 اگست 2025 کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں بارش کی صورتحال قابو میں ہے اور حکومتِ سندھ کی جانب سے کسی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ تمام اسکول انتظامیہ سے گزارش ہے کہ تعلیمی نظام کو رواں رکھنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے باعث دو روز سے اسکول بند رہے اور وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی ایک روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔