کراچی ‌میں ایک اور شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت

کراچی : شہر قائد میں ایک اور شہری مبینہ طور ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوگیا ، ناگن چورنگی پل پر چوکیداری کا کام کرنے والے شہری کو مزاحمت پر گولی مار دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پل پر دن دہاڑے موٹرسائیکل سوار مسلح ڈکیتوں نے مبینہ طور پر واردات کے دوران شہری کو قتل کر دیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ موٹر سائیکل سواروں پل کے اوپر روکنے کی کوشش کی، ذرا سی مزاحمت ہوئی تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ مقتول فضل الرحمان اپنےچاچاعارف کےہمراہ موٹرسائیکل پر سوار تھا، چاچا کے ہمراہ دکان کا سامان لینے یوپی موڑ گیا تھا اور واپسی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے رکنے کا اشارہ کیا اور فائرنگ کردی، مقتول اور چاچا کے پاس رقم موجود تھی۔

چاچا نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کی کوشش کا ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول فضل الرحمان پیشے کے لحاظ سے چوکیدار تھا اور نیو کراچی بلال کالونی کا رہائشی اور چار بچوں کا باپ تھا جبکہ ابائی تعلق مانسیرہ سے ہے۔

پولیس نے سہراب گوٹھ جانیوالے ٹریک پر فائرنگ سے 40 سالہ فضل الرحمان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے، واقعے کا مقدمہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت گبول ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ذاتی رنجش کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔