کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کی جانب سے مختلف علاقوں میں غیرقانونی بلند و بالا عمارتوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ نے کراچی میں کچی آبادی میں بنی غیرقانونی بلند عمارتوں کےخلاف کارروائی شروع کی ہے، میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔
کے ایم سی نے غیرقانونی ہائی رائز بلڈنگز کےخلاف کارروائی کیلئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو خط لکھ دیا ہے۔
کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کو کیسے روکا جائے؟ روڈ میپ سامنے آگیا
خط میں کچی آبادیوں میں بغیر نقشے اور اجازت نامے کے تعمیرات پر فوری کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی نے کہا کہ بغیر نقشے کی تعمیرات انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں، صرف زمین کا قبضہ ریگولرائز ہوتا ہے، عمارت کا نقشہ منظور کرنا ایس بی سی اے کا اختیار ہے۔
ڈائریکٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے مزید کہا کہ کچی آبادیوں میں غیرقانونی بلند عمارتوں کے باعث خطرات بڑھ گئے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/karachi-63-residential-buildings-on-gulistan-e-jauhar-dangerous/