کراچی: پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ نبی بخش کی بیرک سے اے ایس آئی کی لاش ملی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ نبی بخش سے 50 سالہ اے ایس آئی غلام سرور کی لاش ملی ہے، لاش 3 دن پرانی ہے، لاس کو قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی غلام سرور پریڈی انویسٹی گیشن میں تعینات تھا، بیرک تھانہ نبی بخش کی دوسری منزل پرواقع ہے۔