کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاؤن جنگل اسکول کے قریب غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا گیا، مقتولین میں خاتون بھی شامل ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا، مقتولین میں خاتون بھی شامل ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص مقتولہ کا بہنوئی تھا، ملزم نے فائرنگ کرکے سالی اور اس کے کرایہ دار کو قتل کیا۔
اس سے قبل شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب گیسٹ ہاؤس میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی الصبح فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی ہوگئے، مقتول ناصر باہر سے ایک شخص کے ساتھ گیسٹ ہاؤس پہنچا تھا۔
پولیس کے مطابق گیسٹ ہاؤس میں مقتول عبداالسلام اور زخمی ہونے والے عاصم اور آصف موجود تھے، گیسٹ ہاؤس آنے والے شخص کی عبدالسلام سے خاتون کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔
ملزم نے تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کی جس سے عبدالسلام اور ناصر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، آصف اور گیسٹ ہاؤس ملازم عاصم فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
کباڑ کی دکان کھولنے اور لین دین کے تنازع پر 18 سالہ نوجوان قتل
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر نے صارم نامی شخص سے گیسٹ ہاؤس کرائے پر لیا تھا، فائرنگ کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔