کراچی : نالے میں گرنے والے بچے کی لاش مل گئی

پرانا گولیمار نالے

کراچی : پرانا گولیمار کے قریب نالے میں کرنے والے بچے کی لاش مل گئی ، بچےکی شناخت آٹھ سالہ حیدر کےنام سےہوئی جوگزشتہ شام نالےمیں گرا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں نالے میں گر کر ڈوبنے والے بچے کی لاش ریسکیو‌ عملے نے تلاش کرلی۔

بچے کی شناخت آٹھ سالہ حیدر کےنام سےہوئی جوگزشتہ شام نالےمیں گراتھا، ریسکیوحکام نے بتایا کہ شام سات بج کرتیرہ منٹ پراطلاع موصول ہوئی اورسات بج کراکتالیس منٹ پرریسکیو کےغوطہ خورموقع پر پہنچے۔

سرچ ٹیم نے رات ایک بجےتک بچےکی تلاش جاری رکھی تاہم تیزبہاؤ کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کاسامنارہا تاہم صبح سات بج کر چھپّن منٹ پرریسکیواہلکاروں نے لاش تلاش کی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

بچے کے چچا کا کہنا ہے کہ وہ نالے کے کنارے بیٹھا تھا جب کرن نامی بچی نے اُسے دھکا دیا، جس کاذہنی توازن درست نہیں، نالے کی دیوار اونچائی کرائی جائے۔

بچےکی دادی نے کہا کہ واقعہ شام چھ بجے پیش آیا، اللہ کی رضاہے، ہم معاف کرتےہیں۔