کراچی میں کیفے پیالہ ہوٹل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر گجر نالے میں گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ کراچی کے علاقے گلبرگ میں کیفے پیالہ ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار ایک دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو کر گجر نالے میں جا گری۔
پولیس حکام کے مطابق کار نو عمر لڑکا چلارہا تھا، جسے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نالا سے نکالا، قسمت اچھی تھی کہ نوجوان ڈرائیور کی جان بچ گئی۔
حکام کا بتانا ہے کہ کار کو بھی کرین کی مدد سے نکال لیا گیا ہے، حادثہ کی جگہ پر نالے کی دیوار نہیں تھی جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔