کراچی: گرومندر پر سرعام دو بھائیوں کے قتل کی ویڈیو سامنے آگئی، کار پر3موٹر سائیکل سوار مسلح 6ملزمان نے فائرنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گرومندر کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہےکہ تین موٹرسائیکل سوارمسلح چھ ملزمان نےکارپرتین اطراف سے فائرنگ کی۔
ملزمان کی جانب سے ابتدائی طور پر فائرنگ ڈرائیور پر کی گئی ، ملزمان کی سرعام فائرنگ سے کار سوار پانچ بھائیوں میں دو انتقال کرگئے جبکہ دو زخمی اور ایک معجزاتی طورپرمحفوظ رہا۔
اس سے قبل ایس ایس پی جمشید ٹاؤن علینہ راجپر نے بتایا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے گرومندر کے علاقے میں سیاہ رنگ کی کار پر شدید فائرنگ کی ، فائرنگ کے نتیجے میں کار میں موجود دو سگے بھائی واجد اور شان جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں بھائی واجد اور شان لسبیلہ کے رہائشی تھے، جو کورٹ میں پیشی کے لئے جارہے تھے۔ تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی: گرومندر کے قریب کار پر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق
دوسری جانب گورنر سندھ نے گرومندر پر فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئےایڈیشل آئی جی سےرپورٹ طلب کرلی۔
گورنر نے کہا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ واقعہ دہشت گردی ہےیا ذاتی رنجش ہے فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے، شہر کےامن میں رخنہ ڈالنےکی کسی سازش کوبرداشت نہیں کرسکتے۔