کراچی میں‌ تین ماہ قبل اغوا ہونے والا بچہ بھیک مانگتے ہوئے مل گیا

کراچی میں معصوم بچوں کو اغوا کرکے بھیک منگوانے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے تین ماہ پہلے اغوا ہونے والے بچے کا ڈراپ سین ہوگیا، اہلخانہ بچے کو تین ماہ سے تلاش کررہے تھے جو بھیک مانگتے ہوئے مل گیا۔

بچے کے چچا کے مطابق نماز پڑھ سے مسجد سے نکلے تو بچہ بھیک مانگ رہا تھا جب دیکھا تو وہ میرا ہی بھتیجا تھا، بچے کے ساتھ موجود مشکوک شخص کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ اغوا کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے، 5 مئی 2025 کو شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر اے 17 سے تین سالہ حسین کو اغوا کیا گیا تھا۔

بچے کے ورثا کی جانب سے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شہریار ولد مشتاق حسین کے نام سے ہوئی ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ بچے کو اس کے سسر سلطان نے دیا تھا۔

پولیس نے ملزم کو تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔