کراچی: ماں اور ماموں نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار

کراچی: ماں اور ماموں نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی، ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار

کراچی(31 اگست 2025): کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں بچے کو اغواء کی کوشش ناکام بنادی گئی، کار سوار ملزمان بچے کو اغوا کیا اور فرار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں کار سوار ملزمان نے بچے کو اغوا کرلیا، بچے کے ماموں اور والدہ نے گاڑی کا تعاقب شروع کیا، بچے کے ماموں کو گاڑی کے پیچھے بھگتا دیکھ کر علاقہ مکین بھی ساتھ ہوگئے۔

ملزمان آگے گئے تو پولیس موبائیل کھڑی تھی، ملزمان نے بچے کو ایوان تجارت کے قریب چھوڑ دیا اور کچھ فاصلے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں : کراچی سے اغوا ہونے والی 4 سالہ مائرہ کا تاحال کچھ پتا نہ چل سکا

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے، پولیس نے ملزمان کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے جبکہ ملزمان کی تلاشی جاری ہے۔

حالیہ رپورٹس اور اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 2025 میں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ اضافہ خاص طور پر شہر کے غریب اور متوسط علاقوں میں دیکھا جا رہا ہے۔

شہری حلقوں نے بچوں کے مسلسل اغوا اور پولیس کی ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/karachi-12-year-old-muhammad-hassan-missing/